Admin / Ahmad Kashif +923005696061

ملتان کے تھانوں میں سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس اقدامات کر رہی ہے سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے رویوں میں تبدیلی کے لیے بھی کام کیا جا رہے ہیں۔
ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہر کے 32 تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں جائیداد کے تنازع پر ایف آئی آر 24 گھنٹے کے اندر درج کی جا رہی ہے تھانوں میں سائلین کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اہلکاروں کے رویے تبدیل کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔سی پی او ملتان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی سختی سے ہدایات ہیں کہ کوئی سیاسی تعیناتی نا کی جائے ہم نے کوئی ایس ایس ایچ او خلاف میرٹ نہیں لگایا۔اس موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ملزمان کو گرفتار کرکے جو ریکوری ہوتی ہے اسے میڈیا کے سامنے اصل مالکان کے حوالے کیا جاتا ہے-