Admin / Ahmad Kashif +923005696061

نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک کو نشتر 2 منتقل کرنے کا فیصلہ ، صدر پریس کلب ملتان نے وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھ دیا ، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے چند روز قبل نشتر ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک کو نشتر 2 منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے خلاف طبی حلقوں سمیت وکلا تنظیموں سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اب ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم کی جانب سے اس معاملے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خط بھجوا دیا گیا ہے جس کے مطابق 1700 بستروں پر مشتمل نشتر ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک نہایت اہم شعبہ جات ہیں جن کی نشتر 2 منتقلی سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب اندرون سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے باسی متاثر ہوں گے جبکہ ملتان شہر کے وسط میں واقع نشتر کی بجائے مریضوں کو پچیس سے تیس کلو میٹر دور نشتر 2 جانا پڑیگا لہذا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے گزارش ہے کہ نشتر ون اور نشتر 2 دونوں کو علیحدہ علیحدہ مکمل فعال رکھا جائے نشتر 2 کیلئے باقاعدہ مشینری آلات خرید کر کے عملہ کی بھرتی کی جائے