احمد کاشف سے
ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام کیئر اینڈ کیور فاو¿نڈیشن اور سیف بلڈ سروسز کے اشتراک سے خون کے امراض کا شکار مریضوں کےلئے صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان،پیتھیالوجسٹ ہیڈ ماہم اشفاق نے صحافیوں کے مفت طبی ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موقع پر ہیڈ نرس محترمہ شازیہ،گل اکبر،نجم الثاقب بھی موجود تھے اس موقع پر کیئر اینڈ کیور فاو¿نڈیشن کے صدر اظہر محمود شیخ نے کہا کہ ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم،سینئر نائب صدر خالد چوہدری،جنرل سیکرٹری نثار اعوان وممبران کی خصوصی کاوش سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا اس وقت چونکہ پورے پاکستان میں عطیات کے خون کی شدید قلت ہے اور اس سلسلے میں صحافیوں کا خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے لیے خون کے عطیات دینا ایک احسن اقدام ہے ملتان سمیت ملک بھر کے خون کے امراض میں مبتلا بچوں،بڑوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے تمام شہریوں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ملتان : ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام کیئر اینڈ کیور فاو¿نڈیشن اور سیف بلڈ سروسز کے اشتراک سے خون کے امراض کا شکار مریضوں کیلئے لگائے گئے کیمپ میں ڈاکٹر ذیشان،پیتھیالوجسٹ ہیڈ ماہم اشفاق،نثار اعوان،خالد چوہدری ، ہیڈ نرس محترمہ شازیہ،گل اکبر،نجم الثاقب، اظہر محمود شیخ ودیگر کا گروپ فوٹو جبکہ دوسری جانب خون کے عطیہ دئیے جارہے ہیں۔