ملتان پریس کلب کی تاریخ میں روڈ سیفٹی کلچرل فیسٹیول کا بڑا شو صدر پریس کلب شکیل انجم کی صدارت میں ملتان آرٹس کونسل کے اشتراک سے ہوا اس شو میں انعامات کی بارش کی گئی اور اٹلس ہنڈا کے جنرل منیجر ظفر اقبال کی جانب سے فراہم کئے گئے ،50 ہیلمٹ قرعہ اندازی کے ذریعے صحافیوں میں تقسیم کیے گیے جبکہ پی این این کے بیوروچیف عمران ستار کی جانب سے دو موٹر سائیکلوں کا تحفہ بھی قرعہ اندازی کے ذرلعیے ممبران پریس کلب شعیب اقتخار اور جبران شاو کو دئیے گئے تقریب میں جب سینئر صحافیوں رشید ارشد سلیمی، سردار ظفراللہ خان، مسیح اللہ جامپوری، جبار مفتی، مظہر جاوید سیال، محمد اکمل وینس، شاکر حسین شاکر، ڈاکڑ امجد بخاری، راﺅ وسیم اصغر، سلیم ناز، اظہار عباسی کو ان کی خدمات کے پیش نظر ایوارڈز کا اعلان ہوا تو شرکا نے خوب پذیرائی کی۔
اس موقع پر ملتان پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکی ویب سائٹ ”ملتان پریس کلب ڈاٹ کام” کی تشکیل کرنے والے سئینر صحافی احمد کاشف کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ یہ ویب سائٹ سئینر صحافی احمد کاشف کے برخوردار شہیر احمد نے ڈیزائن کی ہے۔
مہراب علی خان ،ایمان شاہ، فہد اعوان، نادیہ ہاشمی، عروش ملک نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا پروگرام کے میزبان ناصر محمود شیخ اورمحمد ندیم نے نظامت کے فرائض ادا کئے صدر پریس کلب شکیل انجم ،سینئر صحافی ظفر آہیر ،ڈایکٹر ملتان آرٹس کونسل چوہدری طاہر، اٹلس ہنڈا کے سیفٹی منیجر آصف غوری، مینجر چیزاپ احسان اللہ، انچارج ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کرنل ریاض احمد، ملتان پریس کلب کے عہدےداران و ارکان نثار اعوان، خالد چوہدری، نعمان خان بابر،فرحان ملغانی، راﺅ آصف،وسیم بوبک، ممتاز نیازی، اعظم جہانگیر، خواجہ اشرف، حمیرا شفیق، تنویر گیلانی اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے تقریب میں سلمان مبارک، حسن خان، خواجہ آصف صدیقی ،شیخ وسیم احمد، محمد ایاز الحسن، محمد سعید، کاشف قمر رانا کو ملتان پریس کلب کی لائف ممبر شپ دی گئی تقریب میں بہت بڑی تعداد میں صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ حضرات نے شرکت کی تقریب میں قائمقام ڈی ایس پی احسان اللہ نے ٹریفک حادثات سے بچاﺅ اور ہیلمٹ کی افادیت پر لیکچر دیا۔