Admin / Ahmad Kashif +923005696061

بانی پرچم و چئیرمین کرییٹوٹی کمیٹی پریس کلب ملتان: عمران ارشد جٹ

تحریر: احمد کاشف
عمران ارشد جٹ ملتان کی صحافت کا وہ خوبصورت جھومر ہیں کہ انکی موجودگی اور بالخصوص کھلکھلاتی گفتگو کسی بھی محفل کو کشتِ زعفران بنا سکتی ہے۔
منفرد نیوز پیکجز بنانے میں عمران ارشد جٹ کو خصوصی ملکہ حاصل ہے۔
اچھوتا سکرپٹ،بہترین تشبیہات،چلبلاتے فقرے اور باکمال دلفریب انداز عمران ارشد کے نیوز پیکجز کو پاکستان کے بہترین نیوز پیکجز میں شمار ہوتے ہیں۔
انکی اسی کریٹیوٹی نے انکو ملتان پریس کلب کریٹیوٹی کمیٹی کا چیئرمین بنوایا۔
اپنی کریٹیوٹی کا پہلا ہی ثبوت عمران ارشد جٹ نے منفرد انداز میں دیا۔
انہوں نے ملتان پریس کلب کو پورے پاکستان کے پریس کلبز میں اپنا پرچم بنانے والا پہلا پریس کلب بنا دیا۔
پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پریس کلب نے اپنا پرچم تیار کیا ہے۔بلاشبہ یہ ایک منفرد و قابل تعریف اقدام ہے۔
عمران ارشد جٹ کی اس منفرد و ممتاز کاوش کو ملتان کے صحافیوں نے خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیاہے۔
پرچم کی رونمائی کے حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پریس کلب شکیل انجم سمیت پریس کلب کے عہدیداران،مختلف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس اور سئینر صحافیوں نے شرکت کی۔
(مجھے خدا جانے کیوں مدعو نہیں کیا)

ملتان پریس کلب کے پرچم میں موجود سبز رنگ پاکستان اور صحافتی برادری کی نمائندگی کررہا ہے جبکہ سفید رنگ امن کی نشانی کے طور پر نمایاں ہے۔
ملتان پریس کلب کے ممبران اور ملک بھر کے صحافیوں نے عمران ارشد جٹ کی اس منفرد اور ممتاز کاوش پر انکو مبارکباد دی ہے ۔

ملتان پریس کلب ڈاٹ کام کی جانب سے ہم انکی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعا گو ہیں۔۔